اسلامی معلومات و واقعاتمضامین

تابعیت کے درجے کی فضیلت قرآن اور فضیلت تابعیت

تابعیت کے درجے کی فضیلت
 قرآن اور فضیلت تابعیت
:اللہ تعالیٰ نے صحابہ کی مدح کرتے ہو ئے فرمایا

ُ وَالسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہٰجِرِیْنَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُمْ بِاِحْسَانٍ رَّضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ
(التوبہ:١٠٠ )

مہاجرین وانصار سے جو سبقت لے جانے والے ہیں اور جنہوں نے ان کی نیکی کی اتباع کر لی، اللہ ان سے راضی ہو گے

احادیث اور فضیلت تابعیت

١۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

خیر الناس قرنی ثم الذین یلونھم ثم الذین یلونھم
(مشکوٰۃ المصابیح ، باب القضیہ)
سب سے بہتر لوگ میری ظاہرئی حیات کے لوگ ہیں پھر ان کے ساتھ جو متصل ہیں(تابعیت)  پھر ان کے ساتھ جو متصل ہیں ۔

تابعیت کے درجے کی فضیلت قرآن اور فضیلت تابعیت

٢۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :۔

اکرموا اصحابی فانھم خیارکم ثم الذین یلونھم ثم الذین یلونھم ثم یظہر الکذب
(نسائی )
میرے اصحاب کاحترام و اکرام کرو ،پھر ان لوگوں کا جو ان کے ساتھ متصل ہیں (تابعیت) پھر ان کا جو ان کے ساتھ متصل ہیں پھر جھوٹ ظاہر ہو جائے گا ۔
٣۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا ۔
لا تمس النار مسلمًا رانی او رأی من رأنی (الترمذی)۔

اس مسلمان کو آگ نہیں چھو سکتی جس نے میری زیارت کی اور جس نے میری زیارت کرنے والےکی زیارت کی  (تابعیت)  ۔
٤۔طبرانی اور مستدرک میں آپﷺ کا یہ ارشاد مبارک بھی مروی ہے ۔
طوبٰی لمن رأنی وامن بی وطوبی لمن رأنی من رأنی
(مناقب الصحابہ)

مبارک ہو اس شخص کو جس نے میری زیارت کی اور میری ذات پر ایمان لایا اور مبارک ہو جس نے میری زیارت کرنے والے کو دیکھ لیا (تابعیت)۔

ماخوذ از کتاب:   امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کا تابعی ہو نا
مصنف :    بدر المصنفین شیخ الحدیث محقق العصر حضرت مولانا مفتی محمد خان قادری(بانی ، جامعہ اسلامیہ لاہور)۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button