اسلامی معلومات و واقعاتمضامین

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے وصال کا سبب

    حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے وصال کا سبب بھی ہجرو فراق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی ہے۔ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جسم اقدس اس فرقت میں نہایت ہی لاغر ہو چکا تھا۔

کان سبب موت ابی بکر رضی اللہ عنہ الکمد علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فما زال جسمہ’ یحوی حتی مات

(مسند ابی بکر الصدیق ،۱۹۸)

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے  وصال  کا سبب غم وصال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ (یہی وجہ ہے کہ ) فراق میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جسم نہایت ہی کمزور ہو گیا تھا۔

علامہ اقبال رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اسی سوز و گداز کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔

 

قوت قلب و جگر گرود نبی

از خدا محبوب تر گرود نبی

ذرہ عشق نبی از حق طلب

سوز صدیق و علی از حق طلب

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے وصال کا سبب

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی خوش بختی اور اقبال مندی کا کیا ٹھکانہ تھا ، وہ ہمہ وقت جلوہ حسن کا نظارہ کرتے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ اقدس دو گھڑی کے لئے اوجھل ہو جاتا تو آتش فرقت میں پروانہ وار جلنے لگتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی والہانہ محبت کی کیفیت بیان کرتے ہوئے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، کہ میرے والد گرامی سارا دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر رہتے۔ جب عشاء کی نماز سے فارغ ہو کر گھر آ تے تو جدائی کے یہ چند لمحے کاٹنا بھی حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لئے دشوار ہو جاتا۔ وہ ساری ساری رات ماہی بے آب کی طرح بے تاب رہتے ، ہجر و فراق میں جلنے کی وجہ سے ان کے جگر سوختہ سے اس طرح آہ سرد اٹھتی جس طرح کوئی چیز جل رہی ہو ۔ اور یہ کیفیت اس وقت تک رہتی جب تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ اقدس کو دیکھ نہ لیتے۔

 

 

 


  ماخوذ از کتاب:  مشتاقان جمال نبوی کی کیفیات جذب و  مستی

مصنف :   بدر المصنفین شیخ الحدیث محقق العصر حضرت مولانا مفتی محمد خان قادری(بانی ، جامعہ اسلامیہ لاہور)۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button